بانی کو اسپتال منتقل نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

بانی کو اسپتال منتقل نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس

بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانئ پی ٹی آئی کی بہن کی توہینِ عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق فریقین پر توہینِ عدالت کے الزامات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں نے توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، ذاتی حاضری کا حکم دینے اور جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں