پی ٹی آئی میں انتشار کی کیفیت بانی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ہے: سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی میں انتشار کی کیفیت بانی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ہے: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل
سلمان اکرم راجہ – فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں انتشار کی کیفیت بانی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالا روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ایک بہن کی ملاقات پر اتفاق کے باجود ملاقات نہ کرنے سے متعلق فیملی سے پوچھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں فیملی کے موقف کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، فیملی اکٹھے ملنا چاہتے ہیں یا فرداً فرداً یہ ان کا فیصلہ ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی سے ملاقات ہو اور ان کی ہدایات آئیں، بانی کی ہدایات نہ آنے اور ملاقات نہ ہونے سے لیڈرشپ دباؤ میں ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں