پنجاب حکومت کا مزید ای بسیں، ٹیکسیاں، بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مزید ای بسیں، ٹیکسیاں، بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا مزید ای بسیں، ٹیکسیاں، بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے مزید الیکٹرک بسیں، ای ٹیکسیاں، ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کہاکہ 5 سال میں 5 ہزار الیکٹرک بسیں پنجاب کے عوام کی خدمت پر مامور ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسمبلنگ پلانٹ پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی اسمبلنگ شروع کر چکا ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ طلبا کو 1 سال میں 1 لاکھ ای بائیکس دی جائیں گی، پنجاب حکومت ہر ای بائیک پر 70 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں