کراچی میں آئندہ 3 دن بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 3 دن بوندا باندی کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بوندا باندی کا امکان بھی ہے اور اس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

جامشورو اور دادو کے اضلاع میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر ​ساحلی علاقوں میں بھی موسم جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں