کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے کی سڑکوں کو کھود کر تباہ کردیا، آئی جی آزاد کشمیر

کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے کی سڑکوں کو کھود کر تباہ کردیا، آئی جی آزاد کشمیر

انسپکٹر جنرل (آئی جی) آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے اربوں روپے سے بنی سڑکوں کو کھود کر تباہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ درختوں کو کاٹ کر ٹمبر مافیا کے حوالے کیا، احتجاج کے باعث یہاں پر سیاحت اور تعلیم تباہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کے جوان مظاہرین کے ہاتھوں شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔

لیاقت علی ملک نے یہ بھی کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند خواتین کو ڈھال بناکر چھپ کر فورسز پر فائرنگ کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فورسز فائرنگ پر ردِعمل نہیں دے رہی، بلکہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہیں، فورسز کی پوسٹوں پر گرنیڈ حملے کرنے والے پُرامن لوگ ہرگز نہیں ہوسکتے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں