ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شکارپور نے 3 افراد قتل کیس میں 4 مجرمان کو 3، 3 بار سزائے موت سنادی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شکار ور نے 3 افراد کے قتل کیس میں 4 مجرمان کو 3، 3 بار موت کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرمان پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ عدم شواہد پر 2 ملزمان کو بری کردیا ہے۔
عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مجرمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی اور اسی جرم میں 30، 30 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
شکارپور کی مقامی عدالت نے ایک شخص کو زخمی کرنے کے جرم میں مجرمان پر 50 ہزار جرمانہ عائد کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ساڑھے 5 سال قبل ملزمان نے 2 بھائیوں اور اُن کے رشتے دار کو قتل کیا تھا۔
Load/Hide Comments




