اسلام آباد: نجی تعلیمی اداروں کی 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کیخلاف درخواست، ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینے کے خلاف درخواست پر نجی تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 10 جولائی سے پہلے پرائیویٹ اسکولز سے 10 فیصد طلبہ کی فری تعلیم کی تفصیلات مانگیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حکومت ہمیں تو کوئی فنڈ یا کوٹہ نہیں دے رہی، فری تعلیم حکومت کا کام ہے۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت میں کہا کہ ایسے تو پرائیویٹ اسکولز بند ہونا شروع ہوجائیں گے۔

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کتنے بچے ایک کلاس میں ہوتے ہیں؟ ایک کلاس میں 18 بچوں کو پڑھا سکتے ہیں تو دو بچوں سے کیا مسئلہ ہے؟ آپ کے پاس جگہ نہیں تو اسکولز بند کردیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بچوں کو پڑھانا ہے، اس طرح نہ کریں، آپ اب کہتے ہیں فری تعلیم نہ دی جائے۔

عدالت نے پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو تین اگست کےلیے نوٹس جاری کردیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں