بی آر ٹی یلو لائن، ضمیر عباسی کو جیل میں فائنل شوکاز نوٹس وصول

کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) یلو لائن کیس کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ضمیر عباسی کو جیل میں شوکاز نوٹس وصول کرادیا گیا ہے، ان سے سنگین الزامات پر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ضمیر عباسی کو جواب جمع کرانے کےلیے 14 روز کی مہلت دی گئی ہے، جواب غیر تسلی بخش ہونے پر برطرفی کی کارروائی ہوسکتی ہے۔
ضمیر عباسی اس وقت جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔
Load/Hide Comments




