جنوبی یمن میں خونریز معرکہ، حوثیوں کے حملہ میں 16 حکومتی فوجی ہلاک

جنوبی یمن میں خونریز معرکہ، حوثیوں کے حملہ میں 16 حکومتی فوجی ہلاک
جنوبی یمن میں خونریز معرکہ، حوثیوں کے حملہ میں 16 حکومتی فوجی ہلاک

عدن (اے ایف پی)جنوبی یمن میں خونریز معرکہ،حوثیوں کے حملہ میں 16حکومتی فوجی ہلاک ،ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے اسنائپرز ، ڈرونز اور مارٹرحملوں سے حکومتی فورسز کو نشانہ بنایا ، یمن کے حوثیوں نے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے جنوب میں حکومت نواز فورسز پر حملہ کرکے 16فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اے ایف پی نے طبی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں حکومت نواز فورسز کے 16 اہلکاروں کی لاشیں اور 22زخمی لائے گئے۔اس سے قبل حیس ضلع کے علاقے جبل دبس میں تعینات حکومت نواز فورسز کے ایک افسر نے، جہاں یہ جھڑپیں ہوئیں، ابتدائی طور پر 14فوجیوں کی ہلاکت اور 23 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں