اسلام آباد: عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے ملزم کو جوڈیشل لاک اپ کردیا

اسلام آباد: عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کے ملزم کو جوڈیشل لاک اپ کردیا
کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

اسلام آباد کی انسداد دِہشتگردی عدالت نے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل میں ملوث ملزم کو 14 روز کےلیے شناخت پریڈ پر جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا۔ 

اے ٹی سی اسلام آباد نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کی سماعت کی۔ 

عدالت نے ملزم کو 14 روز کےلیے شناخت پریڈ پر جوڈیشل لاک اپ بھیج دیا ہے۔ ملزم سعد عباسی کو 20 جولائی کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سعد عباسی کو شناخت پریڈ پر بھیجنا ہے۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے عدالت میں بتایا کہ کیس میں 2 چشم دید گواہ بھی ہیں۔ 

جج ابوالحسنات نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیوں کیا یہ کام؟ جس پر ملزم نے جواب دیا کہ میں لڑکی کے ساتھ تھا، بندہ آکر ہمیں ڈسٹرب کر رہا تھا۔ 

جج ابوالحسنات نے کہا کہ ’ڈسٹرب کیا، کیا اچھا کام کر رہے تھے جو ڈسٹرب کیا۔‘



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں