امریکا اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت کی خفیہ جنگ شدت اختیار کر گئی
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت کی خفیہ جنگ شدت اختیار کر گئی ۔AIکی عالمی برتری پر واشنگٹن وبیجنگ میں نئی کشمکش ،امریکی کمپنیوں کا چینی حریفوں پر AI ٹیکنالوجی چرانے کا الزام،چینی صارفین کی نگرانی کیلئے خفیہ سافٹ ویئر کا انکشاف،چیٹ بوٹس کو چینی اے آئی تربیت کیلئے استعمال کرنیکا خدشہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مصنوعی ذہانت کی برتری حاصل کرنے کی دوڑ اب ایک خفیہ جنگ کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments




