1974 کے بعد اب پاکستان کا بطور ملک پولیٹیکل پروفائل بڑھا ہے: چوہدری منظور احمد

1974 کے بعد اب پاکستان کا بطور ملک پولیٹیکل پروفائل بڑھا ہے: چوہدری منظور احمد
1974 کے بعد اب پاکستان کا بطور ملک پولیٹیکل پروفائل بڑھا ہے: چوہدری منظور احمد

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما، پیپلز لیبر بیورو کے انچارج اور سابق رکنِ قومی اسمبلی چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ 1974 کے بعد اب پاکستان کا بطور ملک پولیٹیکل پروفائل بڑھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن کےلیے اہم کردار اداکر رہا ہے۔ پوری دُنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں، اس لیے یہاں ہونے والا چھوٹا واقعہ بھی بڑا واقعہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کینیڈا کے وفاقی وزیر شفقت علی، سابق ایم این اے حاجی افضل چن، سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی، شہزادہ بے نظیر، لبرل پارٹی آف کینیڈا کے صوبائی صدر قیصر ڈار، وزیراعظم آزاد کشمیر کے ایڈوائزر چوہدری جاوید گجر، اویس اقبال اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کے میزبان شہزادہ بےنظیر نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی بڑی مہمان نواز ہے، اس لیے پاکستان سے آنے والے مہمانوں کا بھرپور استقبال کرتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں