چلاس کلاؤڈ برسٹ متاثرین کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ریلیف آپریشن مکمل

چلاس کلاؤڈ برسٹ متاثرین کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ریلیف آپریشن مکمل
چلاس کلاؤڈ برسٹ متاثرین کیلئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ریلیف آپریشن مکمل

پاکستان مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمتِ خلق لاہور نے چلاس کی وادی تھوڑ میں کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن، ملبوسات، بستر، برتن، گیس سلنڈر اور دیگر ضروریاتِ زندگی کا سامان تقسیم کردیا۔

اس موقع پر چلاس کے علاقے وادی تھوڑ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکریٹری چوہدری حمید الحسن گجر، پاک ٹریڈرز فورم کے چیئرمین حافظ اشفاق، صدر شعبہ خدمتِ خلق لاہور اور تمام تحصیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔

شرکاء نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی مشکلات کا جائزہ لیا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متاثرہ خاندانوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بروقت امداد نے ان کے دکھ درد میں نمایاں کمی لائی اور انہیں حوصلہ دیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں