دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
دہشت گردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔

زیارت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حالات مشکل ضرور ہیں مگر اپنی ذمے داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے، زیارت میں پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک مردانہ وار مقابلہ کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت کی ذمے داری صوبائی حکومت اٹھائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر حالات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،حالات اتنے اچھے نہیں، لیکن عوام کی حفاظت کے لئے خود نکلنا ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں