مودی کا دورہ، آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے
کراچی (نیوز ڈیسک) مودی کا دورہ،آسٹریلیا اور بھارت میں یورینیم برآمدات کا معاہدہ طے، بھارت کو جوہری توانائی کے لیے یورینیم فراہم کیا جائے گا،دونوں ممالک کا دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت نے نریندر مودی کے دورۂ میلبورن کے دوران آسٹریلوی یورینیم کی بھارت کو برآمد کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے تحت آسٹریلیا بھارت کو صرف پرامن جوہری توانائی کے مقاصد کے لیے یورینیم فراہم کرے گا، جس کی نگرانی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی نظام کے تحت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




