سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی بس پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گیدر میں کلغری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




