چکوال: 12 سالہ بچی سے عامل کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

علامتی تصویر
علامتی تصویر

چکوال میں تھانہ لاوا کی حدود میں 12 سالہ بچی سے عامل کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ بچی اپنے بھائی کے ہمراہ عامل کے ڈیرے پر گئی تھی، ملزم نے اُسے اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کو طبی معائن کےلیے آر ایچ سی لاوا منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ملزم کو 31 اگست کو ڈی این اے ٹیسٹ کےلیے لے جایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں