ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں، آپ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا، علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ، وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ فیلڈ مارشل سے ملاقات خصوصی اہمیت کی حامل ہو گی۔ 

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی مذاکرات کے عمل میں بھی انتہائی سرگرم رہے ہیں۔

ادھر فرانسیسی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے امریکا کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے سفارتی رابطے جاری ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات قومی مفادات کی بنیاد پر ہی کیے جاسکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سفارتی ذرائع فعال ہیں، ثالثوں کے ذریعے تجاویز ہم تک پہنچائی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں