نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی

نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان سے پی ٹی آئی نے اعلان لاتعلقی کردیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن کے بیان سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ رات بیرسٹر گوہر نے انہیں جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا کہا، اُن کی ذاتی رائے میں کسی بھی ادارے کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، وہ اور سینیٹر علی ظفر ہائیکورٹ ججز تعیناتی سے متعلق اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے متنازع بیان پر طلب کرنے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی پیش نہیں ہوئيں، ان کے وکیل فیصل ملک نیشنل سائبر کرائم ایجنسی پہنچے۔

فیصل ملک نے این سی سی آئی اے میں نورین نیازی کی جانب سے جواب جمع کراو دیا۔

نورین نیازی کو بھیجے گئے نوٹس میں سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف جھوٹے اور تضحیک آمیز بیان پر وضاحت مانگی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں