کراچی میں آج موسم گرم، مرطوب، کہیں کہیں بونداباندی کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی بھی متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں سمندری ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
Load/Hide Comments




