جھنگ: 1 سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج

جھنگ: 1 سالہ بچہ تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

جھنگ کے علاقے الزید ٹاؤن میں 1 سالہ بچے کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقتول بچے کی والدہ بچے کو ملزم کے پاس چھوڑ کر محنت مزدوری کے لیے گئی ہوئی تھی، خاتون واپس گھر پہنچی تو بچے کی حالت خراب تھی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

مقتول بچے کی والدہ کے مطابق خاتون کو طلاق ہو چکی تھی، ملزم خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون کا رشتے دار ہے، جس نے خاتون کو کرائے پر مکان لے کر دے رکھا تھا، بچے کے قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں