سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ: معاہداتی ملازم کو مستقل کرنے کی درخواست خارج

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ذوالفقار آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے معاہداتی ملازم کو مستقل کرنے کی درخواست ابتدائی مرحلے میں ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی معاہداتی ملازم کو محض طویل مدت تک کام کرنے کی بنیاد پر مستقل ملازمت کا قانونی حق حاصل نہیں ہوتا۔
عدالت کے مطابق درخواست گزار کا معاہدہ 2024ء میں مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہو چکا تھا جبکہ معاہداتی ملازمت اپنی طے شدہ شرائط کے تابع ہوتی ہے۔
جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیے کہ معاہدے کی بنیاد پر مستقل تقرری کا کوئی قانونی حق پیدا نہیں ہوتا، مستقل تقرری کے لیے قانون یا مجاز اتھارٹی کی منظور شدہ پالیسی کا ہونا ضروری ہے۔
Load/Hide Comments




