بحیرۂ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں داخل، کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان

بحیرۂ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں داخل، کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ کے مختلف اضلاع میں آج سے27 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ کراچی کے دیگر علاقوں میں آج سے آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی متوقع ہے۔

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقے میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

27 جولائی تک تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدر آباد، سانگھڑ، بینظیر آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، خیرپور اور دادو میں بھی بارش متوقع ہے۔

مکمۂ موسمیات کے مطابق بارشوں سے تھرپارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین حیدر آباد اور دیگر علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں