بلوچستان میں انسداد دہشتگردی فورس اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی فورس اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار مزید بہتر بنانے کا فیصلہ
اسکرین گریب
اسکرین گریب

بلوچستان میں انسداد دہشتگردی فورس اور پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد کار مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ صوبے امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی، بہتر انٹیلی جنس اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے، صوبے میں بحالی امن کیلئے ماسٹر پلان پر فوری اور مؤثر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کی حکمت عملی میں سابق سربراہان بلوچستان پولیس کے تجربات اور مشاورت سے استفادہ کیا جائے، وفاق اور بلوچستان حکومت امن کے قیام کیلئے مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک قدم آگے رہیں گے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں