کراچی: صدر، الکرم و الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سیل کر دیے گئے

کراچی: صدر، الکرم و الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سیل کر دیے گئے
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز

کراچی میں صدر، الکرم اسکوائر اور الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سیل کر دیے گئے۔

 سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی (پی ٹی اے) امیت دیو ناروانی کا کہنا ہے کہ شٹل سروس کی بے ضابطگیوں کا وزیر ٹرانسپورٹ نے نوٹس لیا ہے، ان کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ جلد صدر، الکرم اسکوائر اور آلاصف اسکوائر سے نئی شٹل سروس چلائی جائے گی، ابتدائی طور پر صدر سے شٹل سروس کا آغاز آج رات ہوگا۔ 

سیکریٹری پی ٹی اے نے کہا کہ نئی شٹل سروس میں ٹریکر لگا کر نگرانی کی جائے گی، کسی شٹل سروس کو ٹول پلازہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نے شٹل سروس کے حیدر آباد تک چلنے کی خبر نشر کی تھی۔ مفت شٹل سروس مسافروں کو بس ٹرمینل تک پہنچانےکے لیے چلائی گئی تھی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں