اسرائیلی نشریاتی ادارے کے دفتر پر حملہ، شیشے توڑ دیئے
دبئی (سبط عارف) اسرائیلی نشریاتی ادارے کے دفتر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے شیشے توڑ دیئے۔ رپورٹس کے مطابق، چینل کو ایک دھمکی آمیز پرچی بھی موصول ہوئی، جس میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی رپورٹنگ بند کرنے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ صحافتی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینا آزادیٔ صحافت پر سنگین حملہ ہے۔
Load/Hide Comments




