آزاد کشمیر: دوسرے مرحلے کے انتخابات، انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

آزاد کشمیر: دوسرے مرحلے کے انتخابات، انتخابی مہم کا وقت ختم، پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے انتخابی مہم گزشتہ رات 12 بجے ختم ہو گئی، جبکہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری ہے۔

دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع اور 12 مہاجر نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہو گی۔

مظفر آباد ڈویژن 3 اضلاع مظفر آباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی پرمشتمل ہے۔

مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 6 سو 21 ہے۔

مظفر آباد ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 9 سو 55 ہے، جبکہ 3 اضلاع میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار 6 سو 66 ہے۔

مظفر آباد ڈویژن بھر میں 1 ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشنز، ضلع مظفر آباد کے 5 حلقوں میں 1205 پولنگ اسٹیشنز، ضلع نیلم کے 2 حلقوں میں 278 پولنگ اسٹیشنز اور ضلع جہلم ویلی کے 2 حلقوں میں 328 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

مظفر آباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کے 9 حلقوں پر 208 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

جموں کی 6 نشستیں ایل اے 34 جموں 1 سے ایل اے 39 جموں 6 تک مشتمل ہیں، جبکہ ویلی کی 6 نشستیں ایل اے 40 ویلی 1 سے ایل اے 45 ویلی 6 تک مشتمل ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں