شہری جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا انتباہ

شہری جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہیں، اسلام آباد ٹریفک پولیس کا انتباہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ شہری جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہیں۔

ٹریفک پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہری جعلی ویب سائٹس، مشکوک لنکس اور غیر مصدقہ پیغامات سے ہمیشہ محتاط رہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ جعلی ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک یا جعلی ای چالان کا پیغام موصول ہونے پر پولیس یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہری اپنا ای چالان صرف سرکاری ویب سائٹ پر جا کر ہی چیک اور تصدیق کریں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں