اسلحہ ملنے سے میر رضا کیس کی گتھی سلجھ جائے گی: کراچی پولیس چیف

اسلحہ ملنے سے میر رضا کیس کی گتھی سلجھ جائے گی: کراچی پولیس چیف
میر رضا— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
میر رضا— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ میر رضا کی موت کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ پولیس سرجن کے ماتحت ڈاکٹر نے تیار کی تھی، ایم ایل او نے لاش کا میڈیکل کیا اور رپورٹ پولیس سرجن کو دی۔

انہوں نے کہا کہ 2 روز تک پولیس سرجن نے رپورٹ اپنے پاس رکھی، رپورٹ میں کوئی مسئلہ تھا تو فوری طور پر ٹھیک کیا جانا چاہیے تھا، پولیس سرجن نے لاش کا نہ خود معائنہ کیا نہ میڈیکل کیا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا ہے کہ پولیس ڈاکٹر کی ایم ایل او رپورٹ پر کارروائی کرتی ہے، اب تک کی تحقیقات پولیس کو فراہم ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر مبنی تھی۔

آزاد خان نے کہا کہ لاش کے ہاتھ میں گن پاؤڈر کی تصدیق بھی ضروری تھی، جائے وقوع پر کرائم سین یونٹ نے شواہد اکٹھے کیے اور تمام شواہد میڈیکل ٹیم کو دیے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سرجن کو جو بھی تحفظات تھے ان سے پولیس کو آگاہ کیا جانا چاہیے تھا، دنیا بھر میں میڈیکل ٹیم بھی جائے وقوع کا دورہ کرتی ہے، ہائی پروفائل کیس میں میڈیکل ٹیم نے جائے وقوع کا دورہ کیوں نہیں کیا؟

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ اگر اہلِ خانہ چاہتے ہیں تو میڈیکل دوبارہ کروایا جائے گا، جائے وقوع سے اسلحہ غائب ہونے کی چھان بین کی جا رہی ہے، ویڈیو میں جس کچرا چننے والے کو دیکھا گیا اس کی تلاش جاری ہے، اسلحہ ملنے سے کیس کی گتھی سلجھ جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں