سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی تعطیل کا فیصلہ

سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی تعطیل کا فیصلہ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہو گی۔

اس فیصلے کے تحت پیر تا جمعہ تدریسی اوقات میں 1 گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔

یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 6 روز تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

سید سردار علی شاہ نے کہا تھا کہ محکمۂ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں