آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے رانا ثناء اللّٰہ سے اتفاق کیا کہ نئے صوبے آئین کے مطابق بننے چاہئیں۔
پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ محسن نقوی کے بیان سے لگتا ہے کہ ارباب اختیار مسلم لیگ ن کا بوجھ اٹھا کر تھک گئے ہیں۔
Load/Hide Comments




