کراچی: 23 سال قبل ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت، ورثاء کو 1 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

کراچی: 23 سال قبل ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت، ورثاء کو 1 کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں سینئر سول جج جنوبی نے شارع فیصل پر 23 برس قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو مشترکہ طور پر متاثرہ خاندان کو 1کروڑ 6 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر سول جج جنوبی نے شارع فیصل پر 23 برس قبل پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ مئی 2003 میں شارع فیصل پر ٹرک کی ٹکر سے نور حمید جاں بحق ہوئے تھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے مقررہ لین کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمہ غیر معمولی طور پر دو دہائیوں سے زائد عرصے تک زیر التوا رہا، جس کے باعث ورثا اپنے جائز معاوضے سے محروم رہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ہرجانے کی اصل رقم 24 لاکھ روپے کے ساتھ 2003 سے 15 فیصد سالانہ مارک اپ بھی ادا کیا جائے۔ دعویٰ جاں بحق شہری کی اہلیہ باچا زرین نے دائر کیا تھا۔ 

سندھ سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد 2025 میں یہ مقدمہ سندھ ہائی کورٹ سے سول کورٹ منتقل ہوا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں