دبئی میں 290 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خطرناک کرتب، نوجوان گرفتار
دبئی (سبط عارف)دبئی میں گاڑیوں کے درمیان موٹر سائیکل پر290کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خطرناک کرتب دکھانے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نوجوان نے 290کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے ایک پہیے پر موٹر سائیکل چلائی۔موٹر سائیکل ضبط کرکے نوجوان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
Load/Hide Comments




