معروف فٹبالر رونالڈو کی شادی، ہزاروں افراد چرچ پہنچ گئے
لزبن( نیوز ڈیسک)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد چرچ کے باہر جمع ہوگئے، لیکن وہاں شادی کسی اور کی نکلی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسٹار پرتگالی فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کی اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزسے شادی کی افواہ تیزی سے پھیلی، جس پر یقین کرتے ہوئے ان کے ہزاروں پرستار اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کیلئے پرتگالی شہر میڈیرا کے فنچل کیتھیڈرل چرچ کے باہر جمع ہو گئے، کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب دولہا اور دلہن چرچ سے باہر نکلے تو ہزاروں مداحوں کو مایوسی ہوئی، کیونکہ وہ دولہا اور دلہن رونالڈو اور جارجینا نہیں بلکہ فابیو راموس اور فاطمہ نکول کونہا ٹیکسیرا تھے جو پرتگال کے عام شہری ہیں اور رہتے فرانس میں ہیں لیکن اپنی شادی کیلئے آبائی ملک پرتگال آئے تھے۔دوسری جانب نو بیاہتا جوڑا اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی چرچ کے باہر ہزاروں افراد کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ گیا۔




