سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک

سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک
فائل فوٹوز
فائل فوٹوز 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

مبینہ آڈیو لیک میں سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں کہ میری زندگی کھلی کتاب ہے، میں نے زندگی ایسی نہیں گزاری، میری زندگی کا ایک لمحہ نہیں جس پر کوئی انگلی اٹھا سکے، جو بولنا ہے بولو، کون سی بات ایسی کی جو سازش ہے؟ بتا دو سب کو میری سازش، میری زندگی سے متعلق ہر کوئی جانتا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک لمحہ ایسا نہیں جس پر مجھے شرم ہو اور مجھے چھپانے کی ضرورت ہو، میں نے سچ کے ساتھ زندگی گزاری ہے۔

میبنہ آڈیو لیک کے مطابق مشال یوسفزئی نے کہا کہ عدالتوں میں پارلیمنٹرینز کا کام نہیں ہے، پارلیمنٹرینز عدالتوں کے باہر ہوں گے، پریشر بار کونسل کے ممبرز نے بنانا ہے، جن کو پیسے لیکر ٹکٹ دیے، سازشیں، لابنگ کرکے ٹیم بنائی، ان افراد کا پی ٹی آئی اور آئی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان کو ممبر بنایا گیا۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ اپنی کروڑوں کی کنسلٹنسی فیس لی، کہاں ہیں لوگ دکھائیں مجھے، گروپ میں معافی مانگ لوں گی، سازشیں ہوئی ہیں، جھوٹ بولا گیا ہے، آپ روز آکر کہتے ہیں پارلیمنٹرینز یہ اور وہ، جواب دیں ہمیں، کدھر ہے بار کونسل کے ممبرز؟، آپ نے کی ہے سازشیں۔

مبینہ آڈیو لیک میں مشال یوسفزئی کہتی ہیں کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپنے لیے استعمال کیا، میں لکھنے پر آؤں تو آپ خود حیران و پریشان ہوں گے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں