مشعال یوسفزئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، درگزر کیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا، سلمان اکرم راجہ

مشعال یوسفزئی کو سینیٹ سے فارغ کرنے کا اختیار نہیں، درگزر کیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا، سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔
سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرا سینیٹ سے مشعال یوسفزئی کو فارغ کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ میں نے درگزر سے کام لیا ورنہ پارٹی میں انتشار ہوجاتا۔ 

 اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اکیلی نہیں، ان کے ساتھ گروپ ہے، سب کے سامنے حقیقت آجائے گی، جس بات کو ماضی میں ہوا دی گئی میں اسے ہوا نہیں دوں گا۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا مجھے نہیں معلوم مشعال یوسفزئی کو سینیٹر کس نے بنایا۔

دریں اثنا راولپنڈی میں اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا جو جس غلاظت سے نکل کر آئے گا وہ اسی غلاظت کو ظاہر کرے گا، جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے، الزامات کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ 

انھوں نے کہا میرا سب کو معلوم ہے، میں وکالت کرتا رہا ہوں ابھی بھی کر رہا ہوں، بالکل بے بنیاد گفتگو کی گئی، اس کا جواب دینا پڑے گا، پارٹی بالکل اس معاملے پر ایکشن لے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا 27 ستمبر لمبی تاریخ نہیں، ہم روز ہی کچھ نہ کچھ کر رہے ہوتے ہیں، 27 ستمبر دور کی تاریخ نہیں، وقت جلد گزر جاتا ہے، انقلاب ایک سیاسی جماعت نہیں لاتی، اس کیلئے پوری قوم کو نکلنا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی کوئی پیشکش موجود نہیں، ہم نے کسی سطح پر اصول کی بنیاد پر مذاکرات سے انکار نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے اتحاد قبل از وقت بات ہے، کسی ایک مسئلے پر موقف یکساں ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کبھی کسی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں رہا، راولپنڈی میں مارا جانے والا شخص کس گروہ کا تھا اس کا کیا عمل تھا ہم نہیں جانتے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا پی ٹی آئی ایک پرامن جماعت ہے، دہشتگردی کے خلاف ہے، ہم کسی متشدد کاروائی کا حصہ نہیں، ہم آئین اور قانون کے اندر اپنی جدوجہد کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں