جس طرح حالات بدل رہے ہیں لگتا ہے لوگ 27 ستمبر سے پہلے نکل آئیں گے، علیمہ خان

جس طرح حالات بدل رہے ہیں لگتا ہے لوگ 27 ستمبر سے پہلے نکل آئیں گے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جس طرح حالات بدل رہے ہیں لگتا ہے27 ستمبر سے پہلے لوگ نکل آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی۔

 اس موقع پر  علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ہمارے خاندان میں کسی کو بلڈ پریشر کا کوئی مسئلہ نہیں، جس بندے کا بلڈ پریشر کا مسئلہ ہی نہیں، ڈبل ڈوز کہاں سے دی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ جس طرح حالات بدل رہے ہیں لگتا ہے27 ستمبر سے پہلے لوگ نکل آئیں گے، سنا ہے تاریخ تبدیل کر کے 14 اگست کی تاریخ دی گئی ہے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے ملاقات کے بعد کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی، سہیل آفریدی کے بیان سے متفق ہیں، ملاقات کرنے دیں ہم سیاسی بات نہیں کریں گے۔ 

انہوں نے کہا بانی ہمارا بھائی ہے ان کا پیغام ہمارے لیے اہم ہے، کسی سرکاری افسر کا نام لینا سیاست نہیں، نورین نیازی نے کہا ہماری ملاقات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہم نام بھی نہیں لیں گے۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ ملاقاتوں کیلئے ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ہے، سپرنٹنڈنٹ کو کیوں ملاقات کیلئے درخواست دیں گے، پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تو کیا ہوگیا۔

نورین نیازی نے کہا کہ 27 ستمبر کی تاریخ اپنی جگہ، 14 اگست کو ڈی چوک کی کال دی گئی۔ 

نورین نیازی نے کہا پارٹی میں کسی بات پر اگر اختلاف ہوتا ہے تو کوئی بڑی بات نہیں۔ علیمہ خان نے کہا مشعال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کی آڈیو کے بارے مجھے نہیں معلوم، کال دینے کا کام پارٹی کا ہے انہوں نے دے دی ہے۔ 

انھوں نے کہا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی کو اسپتال منتقل کریں، ذاتی ڈاکٹر سے علاج کرائیں۔ 

عظمیٰ خان نے کہا کہ ہم بانی کی صحت کے حوالے سے خبروں کی کیسے تصدیق یا تردید کریں، ہمیں کچھ معلوم ہی نہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں