آزاد کشمیر الیکشن، ضلع باغ کے 2 حلقوں میں ری پولنگ کا اعلان
آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے 2 حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر 15 اگست کو ری پولنگ کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 14 باغ 4 سے پیپلز پارٹی کے راجا فیصل ممتاز راٹھور 33 ہزار 252 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
موجودہ وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کے مقابل مسلم لیگ ن کے چوہدری محسن عزیز 31 ہزار 812 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
اس سے قبل ایل اے 14 باغ 1 میں عوامی دست و بازو کے امیدوار ساجد اقبال عباسی نے سابق وزیراعظم اور مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار عتیق احمد خان کو ہرادیا۔
ایل اے 15 باغ 2 میں پیپلزپارٹی اور ایل اے 16 باغ 3 میں ن لیگ کے امیدوار آگے ہیں جبکہ ریٹرننگ آفیسر (آر او) آفس کے باہر رات سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ روز پونچھ ڈویژن کے ضلع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔




