میرپور خاص، میڈیکل کالج طالبہ خودکشی کیس، پولیس نے چالان کیلئے مزید مہلت مانگ لی

میر پور خاص نجی میڈیکل کالج طالبہ کی خودکشی و ہراسانی کیس میں پولیس نے حتمی چالان کےلیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوئی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ایس ایس پی سہائی عزیز نے کہا کہ جاں بحق طالبہ کے فون کی فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کے حتمی چالان عدالت میں حتمی چالان کی پیش کرنے سے متعلق استدعا پر عدالت نے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
نجی میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر ہراسانی کے باعث خودکشی کی تھی، واقعے کا مقدمہ کالج پرنسپل اور لیکچرر سمیت 5 افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔
10 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے مقدمے میں لیکچرر گرفتار ہے جبکہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں۔
Load/Hide Comments




