فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ناروے کے وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو پہنچ کر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی، پاکستان اور ناروے کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نارویجیئن وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔




