خیبر پختونخوا کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کا حجم 5 ارب کردیا
خیبر پختونخوا کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کے مجموعی حجم میں 2 ارب کے اضافے کی منظوری دے دی۔
پشاور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
حکام کے مطابق اجلاس میں احساس نوجوان پروگرام کا حجم 3 ارب سے بڑھا کر 5 ارب روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر چترال کے لینگ لینڈز اسکول اینڈ کالج کےلیے گرانٹ ان ایڈ کی درخواست منظور کی گئی جبکہ ضم اضلاع کے ماڈل اسکولز کے لیے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد کم کرنے کےلیے بین المحکمہ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی۔
اجلاس میں صوبے کے جماعت ششم تا ہشتم کے طلبہ کو مالی سال 28-2027 سے 100 فیصد مفت درسی کتب کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
سرکاری حکام کے مطابق صوبائی کابینہ نے 21 مریضوں کے علاج کےلیے مالی معاونت کی منظوری دے دی۔
حکام کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل 2026ء کی کابینہ سے منظوری دی ہے۔
اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں ہاؤس جاب کے لیے اسٹائپنڈ سلاٹس، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹرز کے اسٹائپنڈ میں اضافے اور اضافی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔




