ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی مروجہ پالیسی فریم ورک کے تحت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی خالصتاً کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے، جو مروجہ پالیسی فریم ورک کے تحت کی گئی۔
ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نگہت شاہ کی تعیناتی پی ایم ڈی سی کی قابل اطلاق گائیڈ لائنز کے مطابق کی گئی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ اداروں میں تجربہ کار پروفیسرز کی خدمات کیلئے پی ایم ڈی سی گائیڈ لائنز موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تعیناتی تجربہ کار پروفیسرز کی میڈیکل تدریسی اداروں میں شمولیت کیلئے مقررہ ضوابط، کنٹریکٹ پر تعیناتی پالیسی اور پی ایم ڈی سی کے ضوابط کے عین مطابق ہے۔
Load/Hide Comments




