وزیر خزانہ کا بیلاروس سے تجارتی روابط، سرمایہ کاری میں توسیع پر زور

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بیلاروس سے تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں توسیع پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس ماروز نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، ساتھ ہی دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے دونوں ممالک میں تجارتی روابط اور سرمایہ کاری میں توسیع پر زور دیا۔ دوران ملاقات پاکستان نے بیلاروس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق صنعتی تعاون، زراعت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔
Load/Hide Comments




