لاہور: بادامی باغ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے دونوں پولیس اہلکار تھانہ لاری اڈا میں تعینات تھے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر عدیل عاشق اور ہیڈ کانسٹیبل اسد جرائم پیشہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔

آئی بجی پنجاب نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں