اسلام آباد میں یادگار فتح کا افتتاح کردیا گیا
اسلام آباد میں یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کے عزم کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد یادکارِ فتح کی تعمیر سے متعلق کہانی کی ویڈیو نشر کی گئی۔
بعدازاں تقریب کے مہمان خصوص صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے یادگارِ فتح کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دستے بھی شریک ہیں۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہیں۔
مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب میں پہنچے تو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور غیرملکی سفارت کار بھی شریک ہیں۔
اسی طرح پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز اور وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں شریک ہیں۔




