نئے صوبے قومی مسئلہ، مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے، علیم خان

نئے صوبے قومی مسئلہ، مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے، علیم خان

وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے صوبے قومی مسئلہ ہیں، انہیں مصلحت یا سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔

ایک بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی تشکیل چاہتے ہیں، آئی پی پی ہر فورم پر اس کےلیے آواز اٹھاتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ موجودہ حالات ملک بھر میں نئے ’ورکنگ آرڈر‘ کے متقاضی ہیں، سیاستدان ذمے داریاں نبھاتے ہوئے نئے صوبوں کی ’اونرشپ‘ لیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپنی ’چودھراہٹ‘ بچانے کی بجائے عوام کے مسائل کا سوچنا ہو گا، یہ قومی مسئلہ ہے، نئے صوبوں کو مصلحت یاسیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو چاروں صوبوں کو 4، 4 انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے میں کوئی حرج نہیں جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ہزارہ صوبے کے مطالبے کے ساتھ ہے،پنجاب اور سندھ میں بھی نئے صوبوں کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 2010 ءسے ہزارہ صوبے کے لئے آوازیں بلند ہو رہی ہیں، خوشی ہے خیبر پختونخوا کی اہم سیاسی جماعتیں ہزارہ صوبے کا قیام چاہتی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں