حافظ نعیم مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، سعدیہ جاوید

حافظ نعیم مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، سعدیہ جاوید

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام لگادیا۔

کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان ماضی کے مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم تھر کے کوئلے سے پیدا سستی ترین بجلی پر کیوں خاموش ہیں؟ یہ ہمیں مافیا ہونے کے سرٹیفکیٹ دیں گے؟ پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان نے کہا کہ سیاسی منافقت پر مبنی الزام تراشیاں جماعت اسلامی اور حافظ نعیم کا وتیرہ ہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر پیپلزپارٹی پر کیچڑ اچھالنا جماعت اسلامی کی ناکام سیاست ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں