پیرس میں جشنِ آزادی میلہ، پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت
فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے میں جشن آزادی میلہ میں شدید گرمی کے باوجود پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد نے شرکت کر کے وطنِ عزیز سے محبت اور قومی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔
مقامی شاہنواز ہال میں خواتین، بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی دلچسپی کا سامان موجود تھا۔ مختلف اسٹالز پر خوبصورت ملبوسات، جیولری، پرس، جوتے، چوڑیاں، مہندی اور دیگر اشیائے ضروریہ و آرائش پیش کی گئیں۔
جبکہ پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والے اعلیٰ مقام کی بدولت مقامی فرانسیسی کمیونٹی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے بھی شرکت گی۔ آزادی میلہ میں سفارت خانہ پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کو کافی محسوس کیا گیا۔
تقریب کی خاص بات معروف فنکارہ رانی کنول کی جانب سے پیش کیے گئے دو شاندار ٹیبلوز تھے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ ان ٹیبلوز نے تقریب میں قومی جذبے اور ثقافتی رنگ کو مزید نمایاں کیا۔
تقریب میں رانی کنول، صائمہ مصطفیٰ اور ان کے بچوں کے علاوہ معروف آصفہ ہاشمی، اننیناں خان، ناصرہ خان، اور راجہ کرامت اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ جشنِ آزادی کی خوشیوں کے ساتھ روحی بانو کی سالگرہ بھی منائی گئی۔ اس موقع پر جشنِ آزادی اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
یہ میلہ دیارِ غیر میں پاکستانی ثقافتی روایات، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا خوبصورت اظہار ثابت ہوا، جہاں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی تہذیبی شناخت اور قومی جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
واضح رہے کہ اس پروقار میلے کا انعقاد فرانس کی معروف سماجی شخصیت روحی بانو نے کیا تھا۔ میلے میں شرکاء نے خریداری، پاکستانی کھانوں اور مختلف تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے اور یہ خوبصورت تقریب خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔




