نئے انتظامی یونٹس بننے سے عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا، مقررین

پاکستان میں نئے صوبوں سے متعلق سیمینار میں مقررین نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجا نے خطاب کیا۔

مقررین نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کو عوامی مسائل کے حل کےلیے ضروری قرار دیا اور مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان میں نئےصوبوں کی ضرورت ہے، انتظامی یونٹس بننے سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، پاکستان میں وسائل کی نچلی سطح پر تقسیم کےلیے انتظامی اصلاحات ضروری ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ موجودہ نظام کے باعث حکومت کا احتساب نہیں ہورہا، صوبے بنیں گے تب بھی مضبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے آئینی فریم ورک میں رہ کر صوبوں کی بحث پر بات کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو طاقتور کرنا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرام راجہ نے کہا کہ نئے صوبے بنائیں تب بھی کروڑوں کی آبادی کےصوبے ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں