فیصل آباد: جعلسازی سے قائداعظم گولڈ میڈل و سرکاری نوکری لینے والے اسسٹنٹ پروفیسر کیخلاف 30 سال بعد کارروائی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیصل آباد میں گورنمنٹ سائنس کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف 30 سال بعد کارروائی کی گئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسر کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر نے جعلسازی سے قائدِاعظم گولڈ میڈل اور سرکاری نوکری حاصل کی۔

ایچ ای سی کے مطابق مذکورہ پروفیسر کو ڈگریاں منسوخ ہونے پر نوکری سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، پروفیسر سے 30 سال کی تنخواہیں اور مراعات بھی واپس لی جائیں گی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق مجاہد عمر نے انٹرمیڈیٹ اور گریجویشن کا امتحان دوسرے شخص سے دلوایا، جعلی اسناد پر قائدِ اعظم گولڈ میڈل اور نیشنل ٹیلنٹ اسکالر شپ حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اسناد کی بنیاد پر 1996ء میں محکمۂ تعلیم میں بھرتی ہوا، 30 سال میں ترقی کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے تک پہنچا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں